Friday, 09.10.2010, 05:42pm (GMT+1)
  مرکزی صفحہ
  سوالات
  آر ایس ایس
  روابط
  سائیٹ کا نقشہ
  رابطہ
 
[Advance Search] ::| Keyword:      
پاکستان سے دو ڈینش خاتون صحافیوں کی ملک بدری، وزیر خارجہ کا اظہار تعجب و افسوس ; دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری ; پارلیمانی سپیکر رمضان کے عشائیے میں مداخلت نہیں کریں گے ; ڈینش وزیر اعظم اختتام رمضان کے ظہرانے میں شامل نہیں ہونگے ; ڈنمارک پاکستان کے لیے تین ایمرجنسی ہسپتال بھیج رہا ہے
 
All News  
  خبریں (News)
  کالم (Columns)
  مھمان کالم (Guest)
  اداریہ (Editorial)
  متفرقات (Misc:)
  مضامین (Articles)
  ::| Newsletter
Your Name:
Your Email:
 
 
 
خبریں (News)
 
روزنامہ پولیٹیکن کے سمجھوتے پر اس کے صحافیوں کی تنقید
Sunday, 03.07.2010, 09:09pm (GMT+1)

رپورٹ ھما نصر ۔  کوپن ہیگن  ۔
ڈینش روزنامہ پولیٹیکن کی جانب سے ایک سعودی وکیل کے ساتھ کیے گئے سمجھوتے پر اخبار کے اڑتالیس صحافیوں نے تنقید کی ہے ۔

 اس سمجھوتے کے تحت پولیٹیکن نے اس بات پر معافی مانگی ہے کہ اس کی جانب سے نبی اسلام ( صعلم )  کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے نبی اسلام محمد ( صعلم ) کی پیڑی سے براہ راست تعلق رکھنے والے بانوے ہزار کے قریب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ اخبار نے اس پر کوئی معافی نہیں مانگی کہ اس نے یہ خاکے شائع کیے اور نہ ہی یہ ضمانت دی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسا نہیں کرے گا ۔ پولیٹیکن پہلا اور واحد اخبار ہے جس نے مسلمانوں کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگی ہے ۔
روزنامہ پولیٹیکن کے جن اڑتالیس کارکنوں نے خود کو اس سمجھوتے سے دور رکھا اور اس کی وجہ سے اخبار کے مدیر اعلیٰ پر تنقید کی ہے، انہوں نے روزنامہ پولیٹیکن ہی میں شائع کرائے گئے اپنے ایک مشترکہ مکتوب میں لکھا ہے کہ  ان کے خیال میں روزنامہ پولیٹیکن کے پاس معافی مانگنے کی کوئی وجہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی اخلاقی و پیشہ وارانہ جواز ہے کہ معافی مانگی جائے ۔
اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ روزنامہ پولیٹیکن نے نبی اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے متعلق وہی مروجہ طریقہ اپنایا تھا جو اس طرح کی دوسری خبروں کی اشاعت کے لیے روا رکھا جاتا ہے اور ان سے مبینہ طور پر لوگوں کے کسی گروپ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ۔ 
ان اڑتالیس صحافیوں نے اپنے اس مشترکہ خط میں مزید لکھا ہے کہ سعودی وکیل اور اخبار کے مدیر اعلیٰ  کے درمیان سمجھوتہ اس بات کا تاثر دیتا ہے کہ ہم اپنی صحافت پر افسوس پر کرتے ہیں حالانکہ ہمیں ایسے افسوس کی ضرورت ہے اور نا کسی سے کوئی  معافی مانگنے کی پابندی ہے  ۔

اردو ھمعصر ڈاٹ ڈی کے ©

Comments (0)        Print        Tell friend        Top


Other Articles:
نبی اسلام ( صعلم) کے خاکوں سے متعلقہ سعودی وکیل کا جھوٹ (03.07.2010)
ڈینش بیرون ملک جانا اور وہاں کام کرنا چاہتے ہیں (03.03.2010)
عیسیٰ (علیہ السلام) کی تشبیہ ڈینش پاسپورٹ میں موجود رہے گی (03.03.2010)
بیماری کے پیسوں کی ادائیگی کے معاملات میں غلطیاں (03.03.2010)
ڈینشوں نے برقع پر پابندی بارے اپنی رائے بدل لی (03.03.2010)
پارلیمانی سیاسی اکثریت غیر ملکی ڈاکٹروں بارے تحقیق کرانا چاہتی ہے ۔ (03.01.2010)
کوپن ہیگن میں انتہا پسندوں کی گرفتاریاں (03.01.2010)
روزنامہ پولیٹیکن نے مسلمانوں کی دل آزاری کیے جانے پر معافی مانگ لی (02.27.2010)
حکومتی کابینہ کی تشکیل نو پر حزب اختلاف کا رد عمل (02.23.2010)
ڈینش وزیر اعظم کا اپنی کابینہ میں ردوبدل ۔ (02.23.2010)



 
  ::| Events
September 2010  
Su Mo Tu We Th Fr Sa
      1 2 3 4
5 6 7 8 9 10 11
12 13 14 15 16 17 18
19 20 21 22 23 24 25
26 27 28 29 30    
 
::| Hot News
پاکستان سے دو ڈینش خاتون صحافیوں کی ملک بدری، وزیر خارجہ کا اظہار تعجب و افسوس
دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری
پارلیمانی سپیکر رمضان کے عشائیے میں مداخلت نہیں کریں گے
ڈینش وزیر اعظم اختتام رمضان کے ظہرانے میں شامل نہیں ہونگے
ڈنمارک پاکستان کے لیے تین ایمرجنسی ہسپتال بھیج رہا ہے
اگلے سال مزید چونتیس ہزار افراد پنشن پر
ڈنمارک نے افغانستان جنگی طیارے بھیجنے کے لیے نیٹو کی درخواست مسترد کر دی
ڈینش شہری دنیا کے ایک سو چونسٹھ ممالک میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں
ڈینش میرے والد کا مذاق اُڑاتے اور اُن پر انگلیاں اُٹھاتے ہیں ۔ ولیعہدفریڈرک کا غصہ
دوہری مصبیت کا شکار پاکستانی عیسائیوں کے لیے ڈینش امداد

 Huma Nasar  : Editor
[Top Page]