رپورٹ ؛ نصر ملک ۔ کوپن ہیگن ۔
حکومت میں شامل، کنزر ویٹوو پارٹی کے امور خارجہ کی سیاست کے ترجمان عرب نژاد، ناصر خضر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی شدت پسند، دہشت گرد تنظیم “ الشباب“ کو اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی ان فہرستوں میں شامل کیا جائے جو دہشتگروں کے ناموں پر مشتمل ہیں ۔

متنازع، کنرویٹوو سیاستدان، ناصر خضر نے کہا کہ الشباب تنظیم کا نام، سنہ دوہزار آٹھ سے، دہشتگردوں بارے امریکہ کی اپنی بنائی ہوئی فہرست پر موجود ہے لیکن، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی ایسی فہرستوں میں اس تنظیم کا نام شامل نہیں حالانکہ ایسا ہونا چاہیے۔
ڈینش ؤزارت خارجہ اور وزارت انصاف، دونوں اب اس سلسلے میں اقدام بینے والی ہیں کہ الشباب تنظیم کو، دہشتگردوں بارے، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی فہرستوں میں شامل کیا جائے ۔