Thursday, 09.09.2010, 06:07am (GMT+1)
  مرکزی صفحہ
  سوالات
  آر ایس ایس
  روابط
  سائیٹ کا نقشہ
  رابطہ
 
[Advance Search] ::| Keyword:      
پاکستان سے دو ڈینش خاتون صحافیوں کی ملک بدری، وزیر خارجہ کا اظہار تعجب و افسوس ; دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری ; پارلیمانی سپیکر رمضان کے عشائیے میں مداخلت نہیں کریں گے ; ڈینش وزیر اعظم اختتام رمضان کے ظہرانے میں شامل نہیں ہونگے ; ڈنمارک پاکستان کے لیے تین ایمرجنسی ہسپتال بھیج رہا ہے
 
All News  
  خبریں (News)
  کالم (Columns)
  مھمان کالم (Guest)
  اداریہ (Editorial)
  متفرقات (Misc:)
  مضامین (Articles)
  ::| Newsletter
Your Name:
Your Email:
 
 
 
مضامین (Articles)
 
ناروے کے انتہائی شمال میں آباد سامی قبائل میں بیاہ شادی کی رسومات ۔
Sunday, 09.27.2009, 02:44pm (GMT+1)

رپورٹ ۔  ھما نصر  ۔  کوپن ہیگن ۔
ناروے کے انتہائی شمال میں آباد سامی لوگ اپنی قدیم تہذیب و تمدن اور رسوم و رواج سے اب تک جڑے رہنے اور ان کا دفاع کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔

 برف کے میدانوں میں جہاں کہیں جنگلات ہیں، اُن کے کناروں پر ، سارا سال برف سے اٹے رہنے والے پہاروں کے دامنوں میں لکڑی سے بنے گھروں پر مشتمل ان کے چھوٹے چھوٹے گھروں کے اندر قلب انسانی کو گرما دینے والی الفت و محبت اور پیار و چاہت کی حرارت و گرمی ، سامی باشندوں کے ان انسانی جذبوں کی نشاندھی کرتی ہے جو ناروے میں دوسری نسلوں کے عوام میں کم و بیش مفقود ہو چکی ہے ۔

 سامی لوگ اپنی گزربسر، رینڈر کے شکار پر کرتے ہیں ۔اور یہ  سامی ، اپنے نوجوانوں کی شادیاں بڑی دھوم دھام اور شان و شوکت سے کرتے ہیں اور ان کے لیے کئی کئی ماہ تیاریاں کی جاتی ہیں ۔  اور پھر شادی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے رینڈر کے گوشت سے طرح طرح کے کھانے بنائے جاتے اور پیش کیے جاتے ہیں ۔ لیجئے آپ کی تفریح طبع کے لیے بم آپ کو ناروے کے انتہائی شمال میں، ایک نوجوان سامی لڑکی اور ایک نوجوان سامی لڑکے کی شادی کی تقریب میں لیے چلتے ہیں اور اب آپ خود دیکھئے کہ زندہ قومیں  اپنی تمدنی و ثقافتی  روایات کیسے نہ صرف بحال رکھتی ہیں بلکہ انہیں اپنی نئی نسلوں کو منتقل بھی کرتی ہیں؛

  ناروے کے انتہائی شمال میں آباد، سامی برادری کے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی آپس میں شادی اور اس سامی روایات کے مطابق اس شادی کی تقریبات کی طلسماتی کہانی  ۔۔۔۔۔۔۔  تصویروں کی زبانی ۔۔۔۔۔۔  دیکھتے جائیے ۔

 

 

  سامی دلہن کو سجایا جا رہا ہے ۔ شادی کی تقریب میں ایک ہزار کے قریب مہمانوں کی شمولیت متوقع ہے ۔

 

 

 

  سامی برادری میں بیاہ شادیوں کی تقریبات کے موقعوں پر تمام برادری کو نوجوان لڑکیاں دولہن کو سجانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دیتیں ۔

 

 

 

 

  سامی نوجوان لڑکے اور لڑکی کی شادی کی تقریب میں شامل سامی نوجوان لڑکے لڑکیوں نے برفباری سے پچنے اور اپنی پیروں کو گرم رکھنے کے لیے علاقے کے روایتی مختلف رنگوں والے لمبے جوتے پہن رکھے تھے

 

 

 

   سامی دولہا اور سامی دلہن ،  ہاتھ میں ہاتھ ڈالے اپنی شادی کی تقریب میں شمولیت کے لیے آ رہے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 گرجا گھر میں شادی کے دوران، سامی لڑکی پادری سے دعا لیتے ہوئے ۔

 

 

 

 

 

 

 

  سامی لڑکے اور لڑکی کی شادی پر، ان کے رشتے دار، ان کی فوٹو بنانے میں مصروف ہیں ۔

 

 

 

 سامی لڑکی اپنی شادی کی تقریب میں کیک کاٹتے ہوئے  ۔

 

 

 

 

 

  دولہا و دلہن ،  شادی کی تقریب میں شامل کچھ مہمانوں کے ساتھ ۔

 

 

 

 

 
  تقریب میں وقفے کے دوران، دولہا اپنے ایک ساتھی سے سگریٹ قبول کر رہا ہے ۔
 

 

 

 

 

 

  ۔ ایک بچہ، برف  کے ڈھیر پر کھڑا سوچ رہا ہے کہ چھلانگ لگاؤں یا نہیں ۔  پس منظر میں غروب آفتاب کا منظر

 

 

 

 

   برف کے ٹیلوں سے چھلانگ لگانا ، پھسلنا اور پھسل کر بہت نیچے دور برفانی میدان میں جا گرنا ۔۔۔۔۔سامی بچوں کا،  لہو گرم رکھنے کا اک بہانا

 

 

 

 

 

 

 

۔لڑکے پھر لڑکے ہی ہوتے ہیں ۔   تقریب میں شامل ایک مہمان لڑکا اپنی پسند کی ایک کتاب پڑھنے میں مصروف ہے

 

 

 

 

 

 

 

سارا دن جشن منانے اور خرمستاں کرنے کے بعد آخر گھر واپس جانے کا وقت آگیا ۔ ایک ماں اپنے بچے کو برف کے میدان سے گھر لے جا رہی ہے ۔

اور اب یہیں پر ناروے کے انتھائی شمال میں ایک سامی قبیلے میں شادی کی تقریب کی کہانی یہیں پر ختم ھوتی ھے ۔ 
 ھما نصر  ۔  کوپن ہیگن  ۔  ڈنمارک

© اردو ھمعصر ڈاٹ ڈی کے


Comments (0)        Print        Tell friend        Top


Other Articles:
سویڈن : مفت اخبارات کا سیلاب (09.25.2009)
فرانس سے ناروے تک مسلمان تارکین وطن (09.25.2009)
ڈنمارک : اخبارات کا سیلاب‘ اطلاعات کا فقدان‘ مفروضوں کی بہتات ۔ (09.23.2009)
ڈنمارک ، کوپن ھیگن سے شائع ہونیوالے اردو جرائد (09.23.2009)
نیلاہٹ میں سفر ۔ اردو میں ترجمہ کیا گیا پہلا ڈینش ناول ۔ (09.23.2009)
کینیڈا میں اردو روشنی کے مینار: منیف اشعر ملیح آبادی (09.23.2009)
سویڈن میں ارد و، ایک مختصر جائزہ ۔ (09.23.2009)
کثیر المذہبی روایت کا نارویجین شاعر ورگیلاند (09.23.2009)
طارق محمود مرزا کی کتاب' خوشبو کا سفر' کی تقریب رونمائی (09.23.2009)



 
  ::| Events
September 2010  
Su Mo Tu We Th Fr Sa
      1 2 3 4
5 6 7 8 9 10 11
12 13 14 15 16 17 18
19 20 21 22 23 24 25
26 27 28 29 30    
 

 Huma Nasar  : Editor
[Top Page]